۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مکتب صاحب الزمان ع

حوزہ/ عید میلاد النبیؐ و ولادت باسعادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر مکتب صاحب الزمان (عج) لونگمہ ٹرسپون میں جشن منعقد کیا گیا، اس موقع بچوں کے سہ ماہی امتحان کا رزلٹ بھی پیش کیا گیا اور پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید میلاد النبیؐ و ولادت باسعادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر مکتب صاحب الزمان (عج) لونگمہ ٹرسپون میں جشن منعقد کیا گیا، اس موقع بچوں کے سہ ماہی امتحان کا رزلٹ بھی پیش کیا گیا اور پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا ۔

اس جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد محمد علی کاظمی اور متکب کے بچوں نے قصیدہ اور نعمت پیش کئے اور سید جمال موسوی نے تقریر کرتے ہوئے واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً ولا تفرقوا کو سرنامہ سخن قرار دیا اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا آج اس دور میں ہمیں کہیں بھی تفرقہ سے دوری کرنا اور اپس میں اتحاد کرنا ہم سب کا فریضہ ہے ۔

پروگرام کی اختتامی تقریر شیخ افتخار حسین نے انجام دی، انہوں نے اس تقریر میں کہا کہ آج والدین کا فریضہ ہے کہ اپنے بچوں کو بری عادتوں سے دور رکھیں اور تعلیم پر توجہ دلائیں، تمام والدین کا فریضہ ہے اور کیونکہ آج کے کچھ نوجوان اسلام، احکام اور تعلیم کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں اور دنیاوی لحاظ سے بہت آگے ہیں ہم جوانوں کا فریضہ اسلام اور دین کے ساتھ ساتھ دنیا کو آباد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہہ ہم دنیا میں تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے ہیں اور اس کی وجہ صرف والدین کی اپنے بچوں کے تئیں بے توجہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .